Motivational Short Stories in Urdu || Kahaniyan in Urdu

Motivational Short Stories in Urdu || Urdu Stories & Kahaniyan اردو کی مختصر کہانیاں

We have collected some Kahaniyan in Urdu and Motivational short stories. because in life it is necessary to be motivated to avoid gossip. They leave work and this is the biggest mistake because quitting work will not give you relief and you will not learn anything because the more a person fails, the more he learns. So motivation can make a successful person whether he meets his father or a teacher or from the internet. Now we have collected some Kahaniyan in Urdu and it contains motivational short stories which will create attachment in you.

 

Urdu Stories & Kahaniyan اردو کی مختصر کہانیاں

Kahaniyan in Urdu

خود پہ بھروسہ رکھنے والے لوگ دوسروں کو کامیاب ہوتا دیکھ کر جلتے نہیں ہیں۔ در حقیقت ، وہ ان کے ساتھ مل کے ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ بری باتیں کہیں۔ یاد رکھیں کہ زندگی میں دوسروں کو نیچے دھکیلنے کی نہیں بلکہ اپنے آپ کو اوپر لے جانے کی تدبیر کریں۔ لوگوں پہ نظر رکھنا چھوڑ دیں۔

 

Kahaniyan in Urdu

ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ کو نیچا دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ جب وہ کامیاب نہیں ہوتے تو وہ آپ کے ماضی کو آپ کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رکھیں ، کبھی بھی اپنے ماضی کا قیدی نہ بنیں۔ آپ نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے اور آپ آگے بڑھ گئے ہیں۔ آپ کو کسی چیز کے لیے لوگوں سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

Kahaniyan in Urdu

اپنی خوشی کے لیے بھی کبھی کچھ کر کے دیکھیں، کبھی کسی کے یہ پوچھنے پہ کہ تم نے یہ کام ایسے کیوں کیا” مجھے ایسے ہی اچھا لگا” کہہ کے دیکھیں۔ کبھی اپنے بچے کی پیدائش پہ اپنی پسند کی مٹھائی بانٹ کے دیکھیں، کبھی بہن بیٹی کی شادی اس کی پسند سے کروا کہ دیکھیں یہ بھول کر کہ لوگ کیا کہیں گے۔ کبھی گھر میں بیوی کا ہاتھ بٹا کر دیکھیں، کبھی اسے کہیں آج تم رہنے دو،کھانا میں بناتا ہوں۔ صرف چند روز کر کے دیکھیں، میرا وعدہ ہے کہ آپ اپنی زندگی کو خوبصورت ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

 

 

Kahaniyan in Urdu

بچے کی پیدائش سے لے کر موت تک ہم سب کچھ دوسروں کے لیے کرتے ہیں۔بچہ پیدا ہونے پہ مٹھائی مہنگی والی بانٹیں گے ورنہ لوگ کیا کہیں گے،بچے کو انگریزی سکھائیں گے تاکہ ہمارے بچے کو دیکھ کے لوگ حیران رہ جائیں، اچھے سکول میں پڑھائیں گے،فلاں کا بچہ فلاں سکول میں ہی،ہمارا بھی وہیں پڑھے گا۔ اور خواتین جوتے،کپڑے، پرس،جیولری یہ سوچ کر خریدتی ہیں کہ فلانی سے زیادہ اچھی اور مہنگی ہو ۔شادی بیاہ دھام دھام سے ہو ورنہ لوگ کیا کہیں گے۔یہاں تک کہ مرنے والے کی بریانی اچھی ہونی چاہئے ورنہ ناک کٹ جائے۔ ذرا سوچئے ،اس سب میں ہم اپنے لیے کیا کرتے ہیں؟ اپنی خوشیوں کے لیے کیا کرتے ہیں؟

 

 

Kahaniyan in Urdu

میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جن کے سر پہ بال نہیں رہتے  اور وہ اسے عیب سمجھتے ہیں اور اپنا سر ہمیشہ ٹوپی وغیرہ سے چھپائے رکھتے ہیں۔یا عورتوں کے بال سفید ہو جائیں تو وہ ساتھ والی عورتوں سے بھی چھپاتی ہیں۔ایسی زندگی سے اچھا ہے نہ کہ سب آپ کی سچائی جانتے ہوں۔آپ کو کسی کا ڈر نہ ہو،آپ یہ سوچیں کہ میں جس حال میں بھی ہوں اچھا ہوں۔ اپنے آپ کو کریں۔اپنی سچائی کو تسلیم کریں۔جس نے آپ کے ساتھ رہنا ہے وہ آپ کے عیبوں کے ساتھ ( جو کہ اصل میں عیب ہوتے نہیں،ہم خود ان کو عیب بنا کر پیش کرتے ہیں) ہی آپ کو تسلیم کرے گا اور جو نہیں رہنا چاہتا اے آپ کی خوبیاں بھی نظر نہیں آئیں گی۔

 

 

Motivational Short Stories in Urdu

آج مجھے ایک بات کا احساس ہوا۔
جب لوگ ہمارے بارے میں غلط بات کرتے ہیں ،نا مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں تو ہمیں بہت غصہ آتا ہے یہاں تک کہ بات لڑائی جھگڑے تک جا پہنچتی ہے۔ ہمیں غصہ اس لیے آتا ہے کہ ہمیں ان لوگوں پر یہ مان ہوتا ہے کہ وہ ہمارے بارے میں کچھ غلط کہہ ہی نہیں سکتے اور دکھ ہوتا ہے کہ انہوں نے ایسا کیسے کیا۔ اگر ہم غور کریں تو ہمارا غصہ کرنا نہیں بنتا کیونکہ جو لوگ ہمارے بارے میں ایسی بات کرتے ہیں اس کا مطلب ” ان کا ظرف ہی اتنا ہے” ۔ جب ان کا ظرف ہی اتنا ہے،ان کا کیا قصور؟ تو ہمیں ان پہ غصہ کرنا چاہیے بھلا؟

 

Motivational Short Stories in Urdu

یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم سب وقتاً فوقتاً مستقبل کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ ٹھیک ہے؛ ہم انسان جو ٹھہرے ۔ لیکن کوشش کریں کہ اپنے آپ کو کسی ایسی چیز پر تھکا نہ دیں جو ابھی ہوئی ہی نہیں۔ اس طرح کے خیالات کے ساتھ اپنے دماغ کو بے ترتیب و پریشان نہیں کریں. موجودہ لمحے پر توجہ دیں۔ مثبت انداز میں جیئں۔ اس پر بھروسہ کریں جس نے آج تک آپ کے لیے سب کچھ کیا اور آئندہ بھی وہی کرے گا۔

 

Motivational Short Stories in Urdu

میں یہی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی زندگی پر سب سے زیادہ حق آپ کا ہے۔ اس لیے آپ اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں اور دوسروں کے لیے آپ یہ کر سکتے ہیں کہ ان کو آپ کی وجہ سے تکلیف نہ ہو ۔ یہ سوچ کہ کچھ نہ کرنا کہ “لوگ کیا کہیں گے” کہیں کی عقلمندی نہیں ۔ اپنے معاملات اپنے طریقے سے سر انجام دیں ۔

 

Motivational Short Stories in Urdu

ساری زندگی مجھے “Confidence “خود اععتمادی کا مطلب ہی نہیں سمجھ آیا۔سب کہتے تھے اپنے اندر Confidence پیدا کرو کہ لوگوں کے سامنے بات کیسے کرنی ہے۔تمہیں کچھ بھی کرنا ہو تو یہ سمجھو کہ تم کر سکتی ہو۔تم سب سے اچھا کر سکتی ہو وغیرہ وغیرہ۔ مجھے لگا کہ Confidence خود کو دوسروں کے مدمقابل رکھ کر یہ سوچنا ہے کہ میں ان سے بہتر ہوں،مجھے ڈرنے کی ضرورت نہی۔ لیکن اس کا نام تو خود اعتمادی نہ ہوا۔ آج پتہ چلا کہ خود اعتمادی تو یہ ہے کہ آپ اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اور آپ جیسے ہیں ویسے ہی خود کو تسلیم کریں ،یہ ہوتا ہے “Confidence “- کیا آپ بھی اس لفظ کا وہی مطلب سمجھتے رہے جو میں سمجھتی تھی؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *